نادیہ خان طویل عرصے بعد ڈراموں میں نظر آئیں گی

اتوار 25 جون 2017 13:30

نادیہ خان طویل عرصے بعد ڈراموں میں نظر آئیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)پاکستانی شوبز کی مایہ ناز میزبان نادیہ خان نے 17 سالوں بعد ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ’بگ بینگ پروڈکشنز چند دلچسیپ ڈرامے بنانے جارہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری، جس کی ہدایت کاری بدر محمود کررہے ہیں‘۔

نادیہ خان اپنے ڈرامے میں سمیع خان اور صبا حمید کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے کردار کے حوالے سے بہت زیادہ نہیں بتا سکتی، لیکن اتنا ضرور بتانا چاہوں گی کہ ڈرامے میں عام لوگوں کو پیش کیا گیا ہے، اس کی کہانی جذباتی ہے‘۔ڈرامے میں سوشل میڈیا سے پیش آنے والے مسائل دکھائے جائیں گے۔ڈراموں میں اپنی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پہلے مجھے لگتا تھا کہ ڈرامے میزبانی سے بہتر نہیں، لیکن اب یہ کافی بہتر ہوچکے ہیں، مجھے مشکل کردار کرنا پسند ہیں‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ واپسی کے بعد انہیں کافی بہترین ڈراموں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:30:34

Rlated Stars :