ایکشن گیم ’’مڈل ارتھ: شیڈو آف وار‘‘ متعارف

اتوار 25 جون 2017 13:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم’’ مڈل ارتھ: شیڈو آف وار‘‘ متعارف کروا دیا گیا جس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وارنر بروس گیمز کے اشتراک سے تیار ہونیوالی سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں تلوار بازی میں ماہر ایک ایسا جانباز جنگجو موجود ہے جواپنے روایتی انداز میں خطرناک دشمنوں کا خاتمہ کرتا نظر آتا ہے۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ دیگر کئی ایسے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوئوں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم22اگست کو لانچ کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/06/2017 - 13:30:35