جو شناخت اسٹیج ڈراموں سے ملی وہی میری اصل پہنچان ہے،رابعہ درانی

جمعرات 8 اکتوبر 2009 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اکتوبر ۔2009ء )اداکارہ رابعہ درانی نے کہا ہے کہ میں نے ٹی وی پر بھی کام کیا مگر جو شناخت اسٹیج ڈراموں سے ملی وہی میری اصل پہنچان ہے‘میں نے مسلسل چھ ماہ تک الحمراء میں ڈراموں میں کام کیا جس میں کمرشل ڈراموں کے کیساتھ سرکاری ڈرامے بھی شامل ہیں اور خاص طور پر ان ڈراموں کے دوران اداکار قوی خان کے ساتھ ڈرامہ ”مرزا غالب بند روڑ “اور خالد عباس ڈار کیساتھ ”بڈھا ٹرنک اور بوسکی “میں میری پرفارمنس شائقین کیساتھ میرے ساتھی فنکاروں نے بھی مجھے عمدہ اداکاری کی داد دی ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابعہ درانی نے کہا کہ میں نے قوی خان ‘خالد عباس ڈار ‘سہیل احمد جیسے فنکاروں سے بہت سے رازو آموز سیکھے ہیں اس کے علاوہ الحمراء میں قیصر جاوید ‘الیاس نجم ‘عابد کشمیری ‘جیسے ڈائریکٹروں پروڈیوسرز کے ہمراہ بھی کام کیا جو اچھا تجربہ رہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کل میں الحمرامیں صرف اس لئے کام نہیں کر رہی کیونکہ وہاں چند ایسے نام نہاد پروڈیوسرز آگئے ہیں جو اداکاروں کو طے شدہ معاوضہ نہیں دیتے اور فنکاروں کے پیسے کھا جا تے ہیں میں ایسے پروڈیوسروں کے ساتھ کام نہیں کر سکتی ۔

رابعہ درانی نے کہا کہ میں نے ساری زندگی عزت اور وقار کیساتھ کام کیا خدا کا لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے عزت شہرت اور دولت سے نوازا ہے ۔ میرے پیسے کھانے والے آج کس حالات میں ہیں اس کا مجھے علم نہیں مگر خدا اس کا فیصلہ ضرور کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کل ٹی وی ڈراموں اور اسٹیج ڈراموں میں بے حد مصروف ہوں ۔اسٹیج ڈرامے کی بہتری کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ ‘آرٹ کونسل ‘اور سینئر فنکاروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ۔
وقت اشاعت : 08/10/2009 - 13:10:42

Rlated Stars :