سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان کو ایک ایونٹ میں ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا

سوہا کی مرضی ہے جو چاہے پہننے کا انتخاب کرسکتی ہیں ،ْچند مداح سوہا علی کی حمایت میں آگئے

جمعہ 30 جون 2017 12:09

سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان کو ایک ایونٹ میں ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان کو ایک ایونٹ میں ساڑھی پہننے پر سوشل میڈیا پرتنقید نشانہ بنایا جانے لگا ۔تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے شوہر اور اداکار کنال کھیمو کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں ،ْیہ تصاویر ان کی گود بھرائی کی رسم سے لی گئیں تھیں۔

اپنے گود بھرائی کی تقریب میں سوہا علی خان نے گلابی رنگ کی خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی تھی۔بہت سے صارفین نے سوہا علی کو اس موقع پر مبارکباد دی، تاہم بہت سے ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے ان تصاویر پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے کہا کہ ان کو عید مبارک کہنے میں شرم آتی ہے جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ یہ کونسی ثقافت فالو کررہی ہیں جو ساڑھی پہنی ہے تاہم چند مداحوں نے سوہا علی کو سپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ان کی مرضی ہے وہ جو چاہے پہننے کا انتخاب کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سوہا علی خان سابق ہندوستانی کرکٹر منصور علی خان پٹاودی اور بولی وڈ معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں۔سوہا علی خان اور کنال کھیمو کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ’دنگل‘ کی اداکار فاطمہ ثنا شیخ کو بھی رمضان کے مہینے میں ’مختصر لباس‘ پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 30/06/2017 - 12:09:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :