شوبز ڈیسک

عامر خان اپنی نئی فلم میں خلا باز کا کردار ادا کریں گے

جمعہ 30 جون 2017 15:41

شوبز ڈیسک
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان فلمساز سدھارتھ رائے کپور کی نئی فلم میں خلا باز راکیش شرما کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز سدھارت رائے کپور نے اپنے پروڈکشن ہائوس کے لانچ پر 3 فلمیں بنانے کا اعلان کیا جس میں ایک فلم خلا باز راکیش شرما کی سوانح عمری پر بنائی جائے گی جس میں عامر خان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ دوسری فلم ایک شخص ویجندرا سنگھ پر بنائی جائے گی جس کی بیوی 19 سال کے بعد ملتی ہے جو اترکھنڈ میں سیلاب کے باعث لاپتہ ہو جاتی ہے ۔

واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں عامر کے ساتھ امیتابھ بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/06/2017 - 15:41:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :