لاہور آرٹس کونسل کا الحمرہ آرٹ سینٹر میں رواں ماہ 14 سے 16 جولائی تک تین روزہ غزل فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان

ہفتہ 1 جولائی 2017 15:10

لاہور آرٹس کونسل کا الحمرہ آرٹ سینٹر میں رواں ماہ 14 سے 16 جولائی تک تین روزہ غزل فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) لاہور آرٹس کونسل نے الحمرہ آرٹ سینٹر میں رواں ماہ 14 سے 16 جولائی تک تین روزہ غزل فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آرٹس کونسل کے ارکان کا ماننا ہے کہ غزل گلوکاروں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے اور اس حوالے سے کوئی فیسٹیولز بھی منعقد نہیں کیے جاتے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کونسل اراکین نے ایسی گائیکی کی تشہیر کیلئے غزل فیسٹیول منعقد کرنے کا ارادہ کیا۔

تین روزہ ایونٹ میں ابھرتے ہوئے اور منجھے ہوئے گلوکار پرفارم کریں گے ،ْ معروف موسیقاروں میں غلام علی، حامد علی اور غلام عباس جیسے نام شامل ہیں جو اپنی خوبصورت پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔انتظامیہ کے مطابق آرٹس کونسل کا ارادہ ہے کہ اس قسم کے غزل فیسٹیول اب جاری رکھے جائیں ،ْاس کے علاوہ غزل گلوکاری کا مقابلہ رکھنے پر بھی غور کیا جارہا ہے ،ْ جہاں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلبہ کو مدعو کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 01/07/2017 - 15:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :