چاہنے والوں کی تعداد میں کمی سب سے خوفناک احساس ہے، اکشے کھنہ

پیر 3 جولائی 2017 12:29

چاہنے والوں کی تعداد میں کمی سب سے خوفناک احساس ہے، اکشے کھنہ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ نے کہا کہ چاہنے والوں کی تعداد میں کمی ایک اداکار کے لئے سب سے خوفناک احساس ہے۔

(جاری ہے)

اداکار اکشے کھنہ نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ اداکارہ اپنے کیرئیر بنانے کے ساتھ چاہنے والوں کے لئے بھی کام کر رہا ہوتا ہے اور جب ان کی تعداد میں کمی ہوتی ہے تو یہ ایک اداکار کے لئے سب سے خوفناک احساس ہے،اداکار کبھی بھی یہ نہیں چاہتا کہ لوگ اسے بھول جائیں وہ بھی نہیں چاہتے اور چاہتے ہیں کہ جب وہ فلم نگری چھوڑ بھی جائیں تب بھی لوگ انہیں اور ان کے کام کو یاد رکھیں اور ایسے ہی محبت کریں جیسے اب کرتے ہیں،اداکار کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ڈیشوم ہے جس نے اچھا بزنس کیا تھا۔

وقت اشاعت : 03/07/2017 - 12:29:51

Rlated Stars :