ٹائیگر شروف ممبئی اور دیگر شہروں میں مارشل آرٹس اکیڈمیز کھولیں گے

پیر 3 جولائی 2017 18:52

ٹائیگر شروف ممبئی اور دیگر شہروں میں مارشل آرٹس اکیڈمیز کھولیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ممبئی اور دیگر شہروں میں مارشل آرٹس اکیڈمیز کھولیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے اپنے آپ کو بالی وڈ میں ایکشن سٹار کے طور پر منوایا ہے اور اب وہ اپنے ایکشن کے جذبے کو دوسروں میں منتقل کرنے کے لئے ممبئی اور دیگر شہروں میں مارشل آرٹس اکیڈمیاں کھولیں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی میں پہلی برانچ اگست تک کھول دی جائے گی پھر پونے اور اس کے بعد شمالی بھارت میں برانچیں کھولی جائیں گی۔یہ مارشل آرٹس سہولت ہر کسی کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مارشل آرٹس کی تربیت کے لئے اکیڈمیز کھولنا میرا خواب تھا جو بالآخر پورا ہونے جا رہا ہے اور اس کے لئے میں بہت پر جوش ہوں۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 18:52:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :