فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیئے جانے کے بعد حکومت کو عملی طور پر مراعات بھی دینی چاہئیں ثنا

انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ فلموںکا معیار گرانے والے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے اداکارہ

پیر 3 جولائی 2017 19:58

فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیئے جانے کے بعد حکومت کو عملی طور پر مراعات بھی دینی چاہئیں ثنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2017ء) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جنہوں نے فلموںکا معیار گرا دیا اور آہستہ آہستہ فلم بین فلموں سے دور ہوتے گئے ، اچھے ڈائریکٹروں اور رائٹروں کے گھر بیٹھنے سے بھی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا مگر اب فلم انڈسٹری کی بحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیئے جانے کا اعلان کے بعد حکومت کو اس کے لئے عملی طور پر مراعات بھی دینی چاہئیں ۔ ثنا نے کہا کہ فلموں کا بڑا مرکزی کراچی بن چکا ہے اور لاہور کے سٹوڈیوز کی ویرانی دیکھ کر دلی دکھ ہوتا ہے ۔عید الفطر پر پیش کی جانے والی فلموں کی کامیابی سے نئے فلمسازوں کو ایک حوصلہ ملا ہے اور توقع ہے کہ نئے فلمساز فلموں میں سرمایہ کاری کریں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں کی بحالی کے لئے میری جو بھی خدمات ہوں گے اس کے لئے میں ہر وقت حاضر ہوں ۔
وقت اشاعت : 03/07/2017 - 19:58:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :