فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘‘ میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنایہ ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی

منگل 4 جولائی 2017 12:12

فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘‘ میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنایہ ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2017ء) بالی وڈ فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘‘ میں چنکی پانڈے کی بیٹی عنایہ ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘‘ میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کی فیمیل کاسٹ کے حوالے سے بہت سے نام سامنے آ رہے تھے جن میں سارہ علی خان،جھانوی کپور اور دیشا پٹانی شامل تھیں ۔لیکن اب چنکی پانڈے کی بیٹی عنایہ کا نام سامنے آرہا ہے کہ وہ فلم میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی ۔

وقت اشاعت : 04/07/2017 - 12:12:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :