رنبیر کپور فلم’’ جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے لئے سپیرا بن گئے

بدھ 5 جولائی 2017 14:14

رنبیر کپور فلم’’ جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے لئے سپیرا بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’’جگا جاسوس ‘‘کی تشہیر کے لئے سپیرا بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے لئے رئیلٹی ٹی وی شو’’ سب سے بڑا کلاکار ‘‘کے گرینڈ فینالے میں شرکت کی اور سپیرا کے طور پر اداکاری کی اور ان کے ساتھ شو کی میزبان جامی لیور’’ فری دیوی ‘‘بنیں اور سری دیوی کے ناگن کے کردار کی اداکاری کی ۔

(جاری ہے)

شو کے دوران رنبیر کپور نے فلم کے حوالے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔فلم ’’جگا جاسوس ‘‘رواں سال 14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2017 - 14:14:22

Rlated Stars :