کترینہ کیف نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

بدھ 5 جولائی 2017 14:14

کترینہ کیف نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) بالی وڈ ادکارہ کترینہ کیف نے تازہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ جس میں کترینہ نے اپنے گھر کے باغ میں اگائی گئی گاجریں ہاتھ میں اٹھا رکھیں ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف فلم کے سخت شوٹنگ اور پروموشنل شیڈول سے وقت نکال کر اپنے گھر میں منی گارڈن میں سبزیاں اگاتی ہیں جو ایک سٹار کے طور پر بہت حیران کن بات ہے ۔واضح رہے کہ کترینہ کیف کی فلم ’’جگا جاسوس ‘‘14 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/07/2017 - 14:14:27

Rlated Stars :