نامعلوم افراد پارٹ 2 کے ٹریلرلانچننگ کی تقریب کا انعقاد
بدھ 5 جولائی 2017 22:51
(جاری ہے)
اس جوڑی نے نامعلوم افراد اور ایکٹر ان لائ جیسی کامیاب فلموں کے حوالے سے بے پناہ داد وصول کی ہے۔
نامعلوم افراد پارٹ ٹو دراصل 2014 میں بننے والی کامیاب فلم نامعلوم افراد پارٹ ون کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے۔ اور ایک بار پھر اس فلم میں کام کرنے والے ستارے اپنے ماضی کی کارکردگی کی روشنی میں آگے بڑھتے ہوئے نظر آئینگے۔ فلم کی کاسٹ میں فہد مصطفی، جاوید شیخ، محسن عباس حیدراور عروہ حسین ایک بار پھر نامعلوم افراد پارٹ ٹو ایک ساتھ جلو ہ گر ہونگے۔ اور انکے ساتھ حانیہ عامر بھی شامل ہونگی۔ اس فلم کی شوٹنگ زیادہ تر کیپ ٹا?ن سٹی اور کراچی میں کی گئی ہے۔ یہ فلم 2 گھنٹے اور 10منٹ کے دورانیئے پر مشتمل ہے۔ فلم کے کردار ایک بار پھر تین سال کے وقفے کے بعد سامنے ہونگے۔ اس فلم کی کہانی تین سال گذرنے کے بعد کے واقعات، تبدیلیوں، اور ہنگامہ خیزیوں پر مشتمل ہیں۔ ایک بار پھر نامعلوم افراد پارٹ II کی کاسٹ کی یہ ٹیم کیپ ٹا?ن میں جمع ہوگی۔ اور اس کے بعد پیش آنے والے دلچسپ واقعات اور تہلکہ خیزیوں کو سامنے لائے گی۔ جسے شائقین فلم نامعلوم افراد پارٹ ٹو کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نبیل قریشی جو کے معاون اسکرپٹ رائٹر، اورڈائریکٹر بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی اور فضا ئ مرزا کی نامعلوم افراد پارٹ ون کی نمائش کے بعد سے یہ خواہش رہی تھی کہ وہ دونوں مل کر نامعلوم افراد کے تسلسل پر کام کریں اور اسکے اگلے پارٹ کو فلم بند کریں۔ جو کے اب مکمل ہوچکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فضائ اور میں نے ایکٹر ان لائ ایک درمیانی عرصے میں فور ی طور پر لکھی تھی تاکہ ہمیں تھوڑا وقفہ مل جائے۔ اس وقفے کے دوران ہمیں نامعلوم افراد پارٹ ٹو کو ایک بالکل الگ اور منفردکہانی کی حامل فلم بنانے کا موقع مل گیا۔ نبیل قریشی نے مزید کہا کہ فلم دیکھنے والے اس فلم کو ماضی سے بھی موازنہ کریں گے۔ اور اس فلم کو ایک منفرد فلم کی صورت میں دیکھ سکیں گے اس فلم کی تیا ری میں جن شخصیات نے حصہ لیا ہے ان میں ایڈیٹر آصف ممتار، میوزک شا کی ارشد ، ہدایت نبیل قریشی اور گانے صابر ظفر اور فلم والا ٹیم شامل ہیں۔ فوٹو ہدایت کاری میں رانا کامران اور میک اپ میں وقار حسین شامل ہیں۔ تقریب کی میڈیا پی آر کے فرائض ٹیک ٹوکی روح رواں تہمینہ خالد نے انجام دیئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Paris Hilton
mariah carey
Hina Altaf
Arnold Schwarzenegger
Saboor Ali
Sam Heughan
Gemma Arterton
Fiza Ali
Musarrat Nazir
Sharmila Tagore
Fatima Effendi
Ali Azmat
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی