’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کا ٹریلر سامنے آگیا‘ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیزہوگی

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ، صبا حمید اور دیگر فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

جمعرات 6 جولائی 2017 12:13

’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کا ٹریلر سامنے آگیا‘ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیزہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2017ء) رواں سال کی چند بڑی پاکستانی فلموں میں سے ایک ’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔اس کا ٹیزر تو اپریل میں سامنے آگیا تھا تاہم اب باضابطہ ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں عکاسی شاندار جبکہ کہانی بھی اچھی لگ رہی ہے۔

2015 کی سب سے بڑی ہٹ فلم 'جوانی پھر نہیں آنی کی ٹیم کی اب’’پنجاب نہیں جائوں گی‘‘ کے ذریعے واپسی ہوئی ہے۔فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات، عروہ حسین، احمد علی بٹ، صبا حمید اور دیگر فلم میں اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل نظر آتا ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں مگر اداکارہ ان کے ساتھ شادی کے لیے تیار نہیں اور کسی بھی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہیں۔اسی طرح ہمایوں سعید کہتے ہیں فیصل آباد سے بازی ہارنے نہیں آیا، جیت کر جائوں گا یا جیت کر دکھائوں گا۔فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جن کے کریڈٹ میں فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ساتھ ساتھ ہٹ ڈراموں دل لگی اور پیارے افضل ہیں۔یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 06/07/2017 - 12:13:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :