ْپی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل آغا ناصر کی پہلی برسی پرسوں منائی جائے گی

پیر 10 جولائی 2017 15:01

ْپی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل آغا ناصر کی پہلی برسی پرسوں منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل آغا ناصر کی پہلی برسی پرسوں 12جولائی بروز بدھ کو نہائت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔1937ء میں پیدا ہونے والے آغا ناصر پاکستان میں سرکاری ریڈیو اور ٹی وی پر کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

انہوںنے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور براڈ کاسٹر 1956ء میں ریڈیو پاکستان سے کیابعد ازاں وہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بنے ۔1964ء میں وہ پی ٹی وی سے بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر منسلک ہوئے جبکہ کچھ عرصہ کیلئے وہ پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔آغا ناصر کی ایک تخلیق "تعلیم بالغاں "کو پی ٹی وی کے ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ " الف ،ن " بھی ان کی یاد گار کاوشوں میں سے ایک ہے۔

وہ" الف ،ن" کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر تھے جس میں کما ل احمد رضوی( الن) اور (ن ) کی مناسبت سے رفیع خاور عرف ننھا مرحوم کو یہ کردار دیئے گئے ۔ڈرامے کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے لوگ یہی سمجھتے رہے کہ الف ن کا نام الن اور ننھا کی وجہ سے ہی رکھا گیا تھا۔ انہوںنے کئی فلموں میں ہدایتکاری بھی کی جن میںحید مراد اور طلعت اقبال جیسے اداکاروں نے کام کیا تھا ۔انہوںنے 6کتابیں بھی تحریر کیں اور ان کی ثقافت پر مبنی تحریروں کو بہت پسند کیا گیا۔ آغا ناصر کو ان کی خد مات کے نتیجہ میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ آغا ناصر 12جولائی 2016ء کو طویل علالت کے بعد 79برس کی عمر میں انتقال پا گئے تھے جنہیں اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔
وقت اشاعت : 10/07/2017 - 15:01:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :