شاعر ، نغمہ نگار سیف الدین سیف کی 22ویں برسی منائی گئی

بدھ 12 جولائی 2017 16:40

شاعر ، نغمہ نگار سیف الدین سیف کی 22ویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء)شاعر اور نغمہ نگار سیف الدین سیف کی 22ویں برسی منائی گئی ۔سیف الدین سیف 20مارچ 1922ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے کالج کے دنوں میں انتہائی مسحور کن نظمیں لکھیں بعد میں سیف الدین سیف لاہور منتقل ہوگئے، برصغیر کی تقسیم کے بعد سیف الدین سیف نے ء 1949میں اپنی پہلی فلم ’’ہچکولے ‘‘کی ۔

(جاری ہے)

’’امانت‘‘ اور’’نویلی‘‘ان کی ابتدائی فلمیں تھیں، تاہم انہیں 1953ء میں فنی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب فلم ’’غلام‘‘ اور’’محبوب‘‘' میں ان کے گانے مقبول ہوئے۔ان کی شاعری ’’ رباعی‘‘’’غزل‘‘ طویل اور مختصر نظموں سمیت ادب کی تمام اصناف کا احاطہ کرتی ہے تاہم ان سب میں غزل ان کی پسندیدہ صنف تھی۔سیف الدین سیف 12جولائی 1993ء میں لاہور میں 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
وقت اشاعت : 12/07/2017 - 16:40:07