فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘مقررہ ڈیٹ پر ریلیز نہ ہوسکی‘

نئی تاریخ کا اعلان جلد متوقع

جمعہ 14 جولائی 2017 14:29

فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘مقررہ ڈیٹ پر ریلیز نہ ہوسکی‘
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم 'پروجیکٹ غازی' جمعرات کی رات ریلیز نہیں ہوسکی، فلم نے نیوپلکس سنیما میں ریلیز ہونا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ غازی 14 جولائی کو کراچی کے نیوپلکس سنیما میں اسلئے ریلیز نہیں کی گئی کیونکہ فلم کی ریلیز کیلئے وسیع پیمانے پر تکنیکی کام کی ضرورت تھی۔فلم 'پروجیکٹ غازی' کو سنیما کی زینت بنانے کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔فلم کے مرکزی اداکاروں میں ہمایوں سعید، شہریار منور، سائرہ شہروز اور ماسک میں ملبوس کردار ادا کرنے والے عدنان جعفر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 14/07/2017 - 14:29:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :