ڈرامہ سیریل ”خدا زمین سے گیا نہیں‘ ‘ 13 نومبر سے امریکہ‘ یورپ اور لندن کے ناظرین کیلئے پی ٹی وی گلوبل پر پیش کی جائے گی

اتوار 1 نومبر 2009 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر ۔2009ء) دہشت گردی کے موضوع پر تیاری کی گئی ڈرامہ سیریل ”خدا زمین سے گیا نہیں“ 13 نومبر سے امریکہ‘ یورپ اور لندن کے ناظرین کیلئے پیش کی جائے گی تاکہ ان ملکوں میں رہنے والوں کو دہشت گردوں کا اصل چہرہ اور پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کی حقیقت سے آگاہ کیا جاسکے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”خدا زمین سے گیا نہیں“ 13 نومبر سے پی ٹی وی گلوبل (یو ایس اے) امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے جبکہ یورپ اورلندن کے ناظرین کے لئے پی ٹی وی گلوبل (یو کے اور یورپ) پر لندن کے وقت کے مطابق رات آٹھ بجے پیش کی جائے گی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے اہم موضوع پر بنائی گئی یہ ڈرامہ سیریل پی ٹی وی ہوم اور ہم ٹی وی سے ہر ہفتہ کی شب پہلے ہی آن ائر ہے جس کے مصنف اصغر ندیم سید ہیں جبکہ اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

(جاری ہے)

16 اقساط پر مبنی اس سیریل کی کاسٹ میں ایوب کھوسو‘ نعمان اعجاز‘ عائشہ خان‘ راشد محمود‘ سارہ چودھری‘ رشید ناز‘ ارم اختر‘ سید جبران اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ اس ڈرامہ سیل کے ایگزیکٹو پروڈیوسر خاور اظہر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائی گئی اس ڈرامہ سیریل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے کئی حقیقی مناظر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 01/11/2009 - 14:41:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :