قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کا ایک نیا ٹیزر ریلیز

جمعہ 14 جولائی 2017 21:45

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کا ایک نیا ٹیزر ریلیز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کا ایک نیا ٹیزر شائقین کے لیے ریلیز کردیا گیا جس میں صبا قمر ایک نئے انداز میں نظر آئییں 14 جولائی یعنی کل انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے والی قندیل بلوچ کے انتقال کو پورا ایک سال مکمل ہوجائے گا، جنہوں نے اپنی ویڈیوز اور منفرد انداز کے باعث سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس ٹیزر میں صبا قمر کسی گھر کے باہر ایک سڑک پر سبز رنگ کی شرٹ پہنے موجود ہیں جس پر پاکستان لکھا ہوا ہے اور فیضان خان نامی شخص کے لیے چلا رہی ہیں۔اس ٹیزر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام تبدیل کرکے فیضان خان رکھا گیا ہو۔کیوں کہ قندیل بلوچ اپنی زندگی میں بہت مرتبہ عمران خان سے ملاقات کرنے کی کوشش کرچکی تھیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ’باغی‘ ڈرامے کے کئی ٹیزرز ریلیز کیے جاچکے ہیں، تاہم اب تک اس کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/07/2017 - 21:45:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :