بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نی34 ویں سالگرہ منائی

اتوار 16 جولائی 2017 16:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اتوار کے روز اپنی 34 ویں سالگرہ منائی ۔کترینہ کیف 16 جولائی1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کترینہ انگریز ماں اور بھارتی والد کی اولاد ہیں ۔

(جاری ہے)

کترینہ نی2003 میں بھارتی فلم بوم سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن کامیابی کا سفر2005میں فلم سرکار سے شروع ہواجس میں ان کے مدمقابل ابھیشک بچن تھے۔

2005 میں ہی سلمان خان کے ساتھ ان کی کامیاب ترین کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا ریلیز ہوئی اس فلم کیلئے کترینہ کو اسٹار ڈسٹ ایوارڈ دیا گیا۔2008 سے لے کر 2010 تک کترینہ کو فیشن میگزین اور ایسٹرن آئی کی جانب سے دنیا کی پرکشش ترین ایشیائی خاتون قرار دیا گیا۔2010 میں کترینہ کو پہلا فلم فیئر بیسٹ ایکٹریس ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 16:52:09