پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 76 برس کے ہوگئے

بدھ 19 جولائی 2017 13:27

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 76 برس کے ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 76 برس کے ہوگئے۔19 جولائی 1941 میں بھارت کے شہر وجے وادیا میں پیدا ہونے والے اداکار ندیم نے فلم چکوری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا انھوں نے بے شمار یاد گار فلموں میں یاد گار کردار ادا کیے ان کی متعدد فلموں نے باکس آٓفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں،چھوٹے صاحب، آئینہ، بندش، زندگی ،پہچان، اناڑی، پلے بوائے اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ ندیم نے فلموں کے ساتھ متعدد ٹیلی ویڑن ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اب بھی وہ ٹیلی ویڑن کے ساتھ فلموں میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 19/07/2017 - 13:27:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :