پرینیتی چوپڑا اور میں باہمی عدم تحفظات سے متعلق بھی بات کرتے ہیں، ارجن کپور

بدھ 19 جولائی 2017 20:21

پرینیتی چوپڑا اور میں باہمی عدم تحفظات سے متعلق بھی بات کرتے ہیں، ارجن کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء)بالی وڈ اداکارارجن کپور نے کہا ہے کہ وہ اور پرینیتی چوپڑا ایک دوسرے سے اپنے عدم تحفظات سے متعلق بھی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارارجن کپور نے کہا ہے کہ ان کے پرینیتی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں کیونکہ انہوں نے سب سے پہلے پرینیتی کے ساتھ فلم میں کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور پرینیتی اداکارکی نسبت زیادہ اچھے دوست ہیں۔ ہم ہر حوالے سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں۔ہم ایک دوسرے سے اپنے عدم تحفظات سے متعلق بات کرتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے لئے موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 19/07/2017 - 20:21:35