شکن بترا کی فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش
ْفواد خان اور شکن بترا نے ایک ساتھ گزشتہ سال کی کامیاب فلم 'کپور اینڈ سنز' میں کام کیا تھا
بدھ 19 جولائی 2017 20:54
(جاری ہے)
ایسا پہلی بار نہیں جب شکن بترا نے فواد خان کے حوالے سے بات کی ہو، اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے فواد خان کی بہت یاد آتی ہے، میں نہیں جانتا مجھے اس حوالے سے اتنا کھل کر بات کرنی چاہیے یا نہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے بہت مزاح آیا تھا، ہم ہندوستانی دنیا بھر میں قانونی طور پر کام کرتے ہیں، اور اگر کوئی اور ہمارے ملک میں کام کرنا چاہے تو اسے بھی سکون سے کام کرنے دینا چاہیی'۔
فواد خان نے ہندوستان میں مقبولیت اپنے کامیاب ڈرامے 'ہمسفر' کے باعث حاصل کی، جس کے بعد انہیں 2014 میں بولی وڈ فلم 'خوبصورت' میں کام کرنے کی پیشکش ملی۔فلم 'خوبصورت' کے بعد فواد خان نے 2016 میں 'کپور اینڈ سنز' میں کام کیا، جس کے بعد ہدایت کار کرن جوہر نے فواد خان کو فلم 'اے دل ہے مشکل' میں معاون کردار کے لیے کاسٹ کیا۔تاہم گزشتہ برس ستمبر میں کشمیر میں اڑی کے مقام پر ہندوستانی فوجی کیمپ پر حملے کے بعد پاک-بھارت تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے انڈین فلم ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی، جس کے باعث فواد خان فلم 'اے دل ہے مشکل' کے بعد کسی بولی وڈ فلم میں کام نہیں کرپائے۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Naveen Waqar
Sandra Bullock
Waseem Abbas
Alison Brie
Booboo Stewart
saim ali
Matthew McConaughey
Eden Sher
Khayyam Sarhadi
Mukesh tiwari
Helena Bonham Carter
Disha patani
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی