قاہرہ فلم فیسٹیول،سلمیٰ ہائیک کی شرکت،تقریب کوچارچاند لگ گئے

جمعرات 12 نومبر 2009 15:03

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 نومبر ۔2009ء) تینتیسوے قاہرہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ہالی ووڈ اسٹار سلمیٰ ہائیک کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ اس موقع پر سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ وہ عرب اور مغرب کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

قاہرہ میں ہونیوالی تقریب میں سلمیٰ ہائیک کے علاوہ ہالی وڈ اسٹارز سیمول جیکسن اور لوسی لیو نے بھی شرکت کی۔

قاہرہ فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کے لئے سلمیٰ ہائیک نے لبنانی لباس زیب تن کیاجو میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا۔اس موقع پر سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ اوباما حکومت کے آنے کے بعد وہ پرامید ہیں کہ عرب اور مغرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔قاہرہ فلم فیسٹیول میں اس سال اکیاون ممالک کی فلمیں شامل کی گئی ہیں۔فیسٹیول بیس نومبر تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 12/11/2009 - 15:03:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :