شوبز چھوڑا ہی نہیں واپسی کیسی بہت جلد شوبز پر دوبارہ نظر آئوں گی‘ اداکارہ دیدار

پیر 24 جولائی 2017 13:39

شوبز چھوڑا ہی نہیں واپسی کیسی بہت جلد شوبز پر دوبارہ نظر آئوں گی‘ اداکارہ دیدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدارنے کہا ہے کہ شوبز چھوڑا ہی نہیں واپسی کیسی بہت جلد شوبز پر دوبارہ نظر آئوں گی ‘موجودہ دور میں اچھا اورمعیاری رقص اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی تصور کیاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکار ہ نے کہا کہ رقص ایک آرٹ ہے جسے کچھ لوگوں نے اپنی مقبولیت کے لئے نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو انتہائی غلط ہے میں فحش اور غیر اخلاقی رقص کے سخت خلاف ہوں ‘پنجاب آرٹس کونسل اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا میں کبھی شوبز سے الگ ہوئی ہوں اور نہ ہوں گی اور بہت جلد شوبز میں دوبارہ نظر آئوں گی ۔

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:39:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :