سید نور کی فلم چین نہ آئے سے مداح کافی مایوس

پیر 24 جولائی 2017 15:59

سید نور کی فلم چین نہ آئے سے مداح کافی مایوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستانی ہدایت کار سید نور کی فلم 'چین آئے نہ' سے مداحوں کو کافی امیدیں وابستہ تھیں، تاہم اس کے ٹریلر نے انہیں شدید مایوس کیا اور اب فلم کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کردیا گیا، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ 90 کی دہائی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔فلم کے نئے گانے 'چین آئے نہ مجھی' میں دو ہی چیزیں توجہ کا مرکز بنیں، ایک مرکزی اداکار کے خیالات اور دوسرا ان کا گٹار۔

(جاری ہے)

گانے میں شہروز سبزواری اپنی محبوبہ سارش خان کے خیالوں میں گم ہیں، جبکہ سارش کسی اور کے ساتھ موجود ہیں۔گانے میں شہروز سبزواری کے والد بہروز سبزواری کی بھی جھلک دکھائی گئی تاہم ان کے کردار کے حوالے سے اب تک کچھ نہیں بتایا گیا۔خیال رہے کہ شہروز سبزواری نے ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کہا تھا کہ ٹریلر نے فلم کے ساتھ انصاف نہیں کیا، تاہم جب فلم ریلیز ہوگی تو مداحوں کو بیحد پسند آئے گی۔لیکن اس کا گانا بھی متاثر کرنے میں بالکل ناکام رہا ہے۔فلم 'چین آئے نہ' رواں سال 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 15:59:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :