اداکارہ کترینا کیف کی مراکش میں سرفنگ،وڈیو انسٹاگرام پر شیئرکر دی

پیر 24 جولائی 2017 18:34

اداکارہ کترینا کیف کی مراکش میں سرفنگ،وڈیو انسٹاگرام پر شیئرکر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف نے مراکش میں سرفنگ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینا کیف جو ان دنوں فلم ٹائیگر زندہ ہے کی عکسبندی کے سلسلے میں مراکش آئی ہیں نے مراکش کے ساحلی شہر عیسی اویرا کے سرفنگ پوائنٹ پر سرفنگ کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو اپنے چاہنے والوں کے لئے انسٹاگرام پر شئیر کر دی،اداکار سرفنگ کو بہت انجوائے کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں،اداکارہ کی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے جو فلم ٹائیگر کا سیکوئیل ہے،فلم میں وہ طویل عرصہ بعد اداکار سلمان خان کے ساتھ دکھائی دیں گی،فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 18:34:27