اداکار حمزہ علی عباسی ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگز کیخلاف بول پڑے

بہت افسوس اور مایوسی کی بات ہے کہ ابھی بھی بہت سے بہترین پاکستانی فلم ساز اپنی فلموں کی اچھی کمائی کے لیے ان میں آئٹم سانگز شامل کررہے ہیں،پیغام

پیر 24 جولائی 2017 21:29

اداکار حمزہ علی عباسی ایک مرتبہ پھر آئٹم سانگز کیخلاف بول پڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کئی مرتبہ پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگز پیش کرنے کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس موضوع پر آواز اٹھائی ہے۔حمزہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’بہت افسوس اور مایوسی کی بات ہے کہ ابھی بھی بہت سے بہترین پاکستانی فلم ساز اپنی فلموں کی اچھی کمائی کے لیے ان میں آئٹم سانگز شامل کررہے ہیں‘۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ’سنسر بورڈ اس طرح کی چیزوں کو سینما میں نمائش کی اجازت کیسے دے سکتا ہے اور کیسے پیمرا انہیں چینلز پر نشر ہونے کی اجازت دے رہے ہیں، بڑی مشکل سے پاکستانی فنکاروں نے سوسائٹی میں عزت حاصل کی ہے، جس کی وجہ سے پڑھے لکھے گھروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں، برائے مہربانی گلیمر کے نام پر اس طرح کی چیزوں سے سب خراب نہ کریں، آئٹم سانگز خواتین کی اہمیت کم کرتے ہیں، جو خواتین کی بااختیاری، ان کے حقوق، ہمارے مذہب اور ہمارے معیار کے خلاف ہے‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی کی یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کی کامیاب فلم ’نامعلوم افراد‘ کے سیکوئل میں موجود ایک آئٹم سانگ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا، جس میں ماڈل صدف کنول پرفارم کرتی نظر آئینگیکئی صارفین نے حمزہ علی کی اس پوسٹ پر تنقیدی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ یاد کروائی، جس میں بھی ایک آئٹم سانگ پیش کیا گیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 21:29:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :