اسٹیج ڈرامو ں کی بحا لی کیلئے محکمہ ثقافت کو بھی کو ششیں کر نا چا ہیے،شکیل صدیقی

اوپن ائیر ٹھیٹر رانی با غ کی کی بہتر ی کیلئے محکمہ ثقافت سندہ کو اقداما ت کر نے چاہیے،مشہو ر مزاحیہ فنکا ر کی پریس کانفرنس

بدھ 26 جولائی 2017 21:50

اسٹیج ڈرامو ں کی بحا لی کیلئے محکمہ ثقافت کو بھی کو ششیں کر نا چا ہیے،شکیل صدیقی
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) اسٹیج،ٹی وی اور فلمو ں کے مشہو ر مزاحیہ فنکا ر شکیل صدیقی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیج ڈرامو ں کی بحا لی کیلئے محکمہ ثقافت کو بھی کو ششیں کر نا چا ہیے اور ڈراموں کا سلسلہ قائم رکھنا انتہا ئی ضر وری ہے تا کہ فنکا ر مفلسی کی زند گی نہ گزار سکیں حیدرآباد کے اوپن ائیر ٹھیٹر رانی با غ کی حالت انتہا ئی خر اب ہے جس کی بہتر ی کیلئے محکمہ ثقافت سندھ کو اقداما ت کر نے چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جشن آزادی کے سلسلے میں ما ہ اگست کے آخر ی دنو ں میں حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہر وں میں ایک کا میڈ ی ڈرامہ پیش کیا جا ئے گا اور اس سلسلے میں حیدرآباد کے شہریو ں کیلئے مہر ان آرٹ کو نسل میں --’’لو جی ہم آگئے‘‘کے نا م سے 25سے 27اگست کے دوران فیملی کا میڈ ی ڈرامہ پیش کیا جا ئے گا ،انہو ںنے کہاکہ میں نے حیدرآباد میں آخر ی ڈرامہ 2002ء میں کیا تھا اور اب 15سال کے وقفے کے بعد ایک با ر پھر شہر یو ں کی تفر یحی کیلئے ڈرامہ پیش کر ر ہا ہو ں اور اس ڈرامے میں رئوف لا لہ،ولی شیخ ،شاہد ہ مر تضیٰ سمیت دیگر آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہر ہ کر یں گے ،انہو ںنے کہاکہ ہما ری کو شش ہے کہ اس ڈرامے میں حیدرآباد کے شہر ی اپنے اہل خا نہ سمیت زیا دہ سے زیا دہ شرکت کر یں اور جس طر ح ہم دنیا بھر میںکا میا ب ڈرامے کر تے ہیں اسی طر ح حیدرآباد میں بھی شائقین کو اچھی پرفارمنس دیں ،انہو ںنے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ مجھے ہر ملک میں عزت اور شہر ت ملی ہے اور میں سیا ست سے دور رہتا ہو ں اس وقت ملک میں پا نا مہ کی لہر چل ر ہی ہے اور میں سمجھتا ہو ں کہ عدالت کو جو بھی فیصلہ کر نا ہے وہ جلد سے جلد کر ے تا کہ اگست کے مہینے میں پاکستان کی عوام جو ش و خر وش سے جشن آزادی منا سکیں ،اس موقع پر حیدرآباد کے اسٹیج آرگنا ئز ر عبد اللہ شیخ ،پر ڈیوسر اور ہدایتکار سلیم گڈ و اور دیگر بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 21:50:16