شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر حریف بن گئے

بدھ 2 اگست 2017 15:53

شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر حریف بن گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے لیکن ایک ساتھ نہیں بلکہ ایک دوسرے کے حریف بن کر۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے خان سلمان اور شاہ رخ کا رشتہ کچھ کھٹا اور میٹھا ہے، کبھی تو دونوں کے درمیان دشمنی اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے اور کبھی دوستی کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر قرار دیتے ہیں، فی الحال بالی ووڈ کے دونوں روایتی حریفوں کے درمیان طویل عرصہ سے چلتی آرہی دشمنی گہری دوستی میں تبدیل ہوچکی ہے، لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی دوستی پر ایک بار پھر دشمنی کی خطرناک تلوار لٹکتی نظر آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان صرف فلموں کے ہی نہیں بلکہ ٹی وی کے بھی سپر اسٹارز ہیں اور دونوں بھارتی ٹی وی کے پروگرامز کی میزبانی کرکے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ،سلمان خان مقبول ترین شو بگ باس کے گزشتہ 8 سیزن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں جب کہ شاہ رخ خان بھی ٹی وی پر مختلف شوز کرتے رہتیہیں، جو عوامی مقبولیت حاصل کرتے ہیں ، لیکن اب یہ دونوں اداکار ایک ہی وقت میں مختلف شوز کرتے نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 15:53:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :