ہیری میٹ سیجل پر تنقید کا غصہ انوشکا نے رنبیر کپور پر نکال دیا

بدھ 2 اگست 2017 20:55

ہیری میٹ سیجل پر تنقید کا غصہ انوشکا نے رنبیر کپور پر نکال دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل کے نام کے بعد شائقین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی نقل ہولی وڈ فلم ’وین ہیری میٹ سیلی‘ سے کی گئی۔اس حوالے سے ایک ایونٹ پر جب انوشکا شرما سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کی فلم ہولی وڈ فلم کی نقل ہے، تو اداکارہ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سارا الزام اداکار رنبیر کپور پر لگادیا۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جنہیں جب ہیری میٹ سیجل نام پسند نہیں آیا وہ رنبیر کپور کو اس کا قصوروار ٹھہرائیں، ہم بہت جلد ایک ویب سائٹ بنانے جارہے ہیں جہاں شائقین اپنی تمام شکایات رنبیر کپور کے لیے تحریر کر سکتے ہیں‘۔اب اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اداکارہ نے رنبیر کپور کا نام کیوں لیا، تو آپ کو یاد کرادیں کہ فلم کے نام ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا آئیڈیارنبیر کپور نے ہی دیا تھا۔جس کے لیے شاہ رخ خان نے رنبیر کپور کو 5 ہزار روپے کا انعام بھی دیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں فلم ہیری میٹ سیجل کا ٹریلر ریلیز ہوا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔امتیاز علی کی ہدایات میں بننے والی فلم رواں ماہ 4 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:55:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :