فلم ٹھگز آف ہندوستان میں کترینہ اپنے کردار سے ناخوش

بدھ 2 اگست 2017 20:55

فلم ٹھگز آف ہندوستان میں کترینہ اپنے کردار سے ناخوش
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے پہچانے جانے والے عامر خان اب اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں، جس میں وہ پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتے نظر آئینگے۔اس فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ اداکارہ فاطمہ ثنائ شیخ اور کترینہ کیف بھی کام کرتی نظر آئینگی۔

تاہم قیاس آرائیاں تھیں کہ کترینہ کیف فلم میں اپنے کردار سے خاصی خوش نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فلم میں صرف 10سے 20 منٹ کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب عامر خان سے ایک ایونٹ کے دوران میڈیا نے یہ سوال کیا تو اداکار نے اس خبر کو بیبنیاد ٹھرادیا۔عامر خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ خبر بالکل جھوٹ ہے‘۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عامر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ ان کی فلم کی آخری ٹھگ کترینہ کیف ہیں۔

خیال رہے کہ یہ دوسری فلم ہوگی جس میں عامر خان اور کترینہ کیف ایک ساتھ کام کرتے نظر آئینگے، اس سے قبل یہ دونوں اداکار 2013 کی کامیاب فلم ’دھوم 3‘ میں کام کرچکے ہیں۔فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ رواں سال جون میں شروع ہوئی، جسے 2018 کی دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔اس فلم کی ہدایات وجے کرشنا اچاریہ دے رہے ہیں جو اس سے پہلے عامر خان کے ساتھ دھوم تھری میں بھی کام کرچکے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 02/08/2017 - 20:55:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :