اہلیہ کو متعدد بار اداکاری کرنے کی فرمائش کرچکا ہوں مگر وہ نہیں مانتی ، عامر خان

جمعہ 4 اگست 2017 16:07

اہلیہ کو متعدد بار اداکاری کرنے کی فرمائش کرچکا ہوں مگر وہ نہیں مانتی ، عامر خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور اداکارعامر خان نے اپنی اہلیہ کرن را کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرن بہترین ہدایت کارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی اداکارہ بھی ہیں میں کئی بار ان سے فلموں میں اداکاری کرنے کی فرمائش کرچکا ہوں۔ناموربالی ووڈ اداکارعامرخان ان دنوں اپنی نئی فلم سیکریٹ سپراسٹارکی تشہیر میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کرن را کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف کیا کہ کرن بہترین بیوی، ماں اور ہدایت کارہ ہونے کے ساتھ بہت اچھی اداکارہ بھی ہیں لیکن ان کے اس سیکریٹ ٹیلنٹ کے بارے میں مجھ سمیت بہت کم لوگ جانتے ہیں، کرن کا یہ سیکریٹ ٹیلنٹ اس وقت میرے سامنے آیا جب ہم فلم دھوبی گھاٹ کی شوٹنگ کررہے تھے، کرن فلم کی ہدایات دے رہی تھیں، اس وقت فلم میں موجود ایک اداکارہ کو کردار سمجھاتے ہوئے کرن نے اتنی خوبصورت اداکاری کی کہ میں حیران رہ گیا اوران سے فرمائش کی کہ یہ کردارآپ ہی کرلیں کیونکہ آپ سے بہتر کوئی اوریہ کردارنبھا ہی نہیں سکتا لیکن کرن نے میری بات ماننے سے صاف انکار کردیا اورکہا کہ میں ہدایت کاری میں ہی ٹھیک ہوں۔

(جاری ہے)

عامر خان نے مزید کہا کہ وہ دن ہے اورآج کا دن ، میں کرن سے تقریبا روز کہتا ہوں کہ اپنے ٹیلنٹ کو سب کے سامنے لے کرآ لیکن وہ ہربار منع کردیتی ہی
وقت اشاعت : 04/08/2017 - 16:07:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :