اینی میٹڈفلم دی نٹ جاب 211 اگست کو ریلیز کی جائے گی

جمعہ 4 اگست 2017 16:10

اینی میٹڈفلم دی نٹ جاب 211 اگست کو ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء)ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ مووی ۔ دی نٹ جاب ٹو۔ کا نیا ٹریلر شائقین کی بیتابی بڑھانے کیلئے ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر فلم کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار ہے جس کی کہانی ایک بار پھر گھومے گی نٹ کھٹ شرارتی گلہریوں کے گرد جنہیں بچانا ہے سارے جانوروں کو شہر کے سفاک میئر سے۔فلم کے نمایاں کرداروں پر پس پردہ آواز دی ہے ول آرنیٹ، جیکی چن، کیتھرین ہیگل، مایا روڈولف، ازابیلا مونر اور بوبی موئی نیہان نے۔ جانوروں کے گرد گھومتی یہ دلچسپ داستان 11 اگست کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 04/08/2017 - 16:10:43