گلوکار جواد احمد ،آئمہ بیگ اور فیصل اقبال کی امریکہ میں شاندار پرفارمنس

پیر 7 اگست 2017 13:01

گلوکار جواد احمد ،آئمہ بیگ اور فیصل اقبال کی امریکہ میں شاندار پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) گلوکار جواد احمد ،آئمہ بیگ اور فیصل اقبال نے امریکہ میں بولیئن میلے میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں بولیئن میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے فنکار شرکت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ پاکستان کی جانب سے گلوکار جواد احمد ، آئمہ بیگ اور فیصل اقبال اس میلے میں شرکت کررہے ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے بولیئن میلے میں اپنی خوبصورت گائیکی سے بھرپور داد حاصل کی۔ توقع ہے کہ یہ فنکار امریکہ میں پرفارم کرنے کے بعد عید الاضحی کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

وقت اشاعت : 07/08/2017 - 13:01:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :