اڈاری کے بعد ایک اور سماجی مسئلہ کو ہائی لائٹ کرنے کیلئے منی سیریل تیار

اس ڈرامے کا پلاٹ 7 خواتین کی کہانی کے گرد گھومتا ہے، صنم سعید

منگل 8 اگست 2017 16:02

اڈاری کے بعد ایک اور سماجی مسئلہ کو ہائی لائٹ کرنے کیلئے منی سیریل تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء)’اڈاری‘ جیسے کامیاب ڈرامے کو شائقین کے سامنے پیش کرنے کے بعد کشف فاؤنڈیشن ایک اور ڈرامے پر کام کررہی ہے جس میں ایک اور سماجی مسئلے کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔اس ڈرامے کے حوالے سے ایک جھلک اداکارہ میکال ذوالفقار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ملی جنھوں نے اداکارہ صنم سعید اور سرمد کھوسٹ کے ہمراہ کسی شوٹنگ کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ ’یہ منی سیریز ہے جس کی ہدایات اور پروڈکشن سرمد کھوسٹ کررہے ہیں، اس ڈرامے کا پلاٹ 7 خواتین کی کہانی کے گرد گھومتا ہے جن کی ملاقات ایک ٹرین میں ہوئی، اس دوران ہر خاتون کی کہانی کو پیش کیا جائے گا‘۔اداکارہ نے اس ڈرامے کے بارے میں بہت زیادہ تو نہیں بتایا البتہ انہوں نے کہا کہ ہر خاتون کی کہانی میں ایک سماجی مسائل کو پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’میرا کردار ذہنی صحت کو پیش کرے گا اور اس کے ذریعے ڈپریشن کے حوالے سے لوگوں میں معلومات کا اضافہ ہوسکتا ہے‘۔میکال ذوالفقار کا اس ڈرامے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کی کہانی آمنہ مفتی نے اصغر ندیم سید کے ساتھ مل کر تحریر کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’میرے ساتھ ساتھ صنم سعید، نمرا بچا، انعم گوہر بھی اس ڈرامے کا حصہ ہوں گی‘۔اس وقت اس پروجیکٹ کی پروڈکشن کا کام جاری ہے، جبکہ اب تک کسی چینل کا نام سامنے نہیں آیا جس پر یہ نشر کیا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 16:02:08

Rlated Stars :