’’مجھے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوئی ہے ‘‘

معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’’ سمرن ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا

منگل 8 اگست 2017 21:11

’’مجھے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوئی ہے ‘‘
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) بھارت کی معروف ’’لڑاکی اداکارہ ‘‘ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’’سمرن ‘‘ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ،فلم میں کنگنا رناوت ایک ایسی لرکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوتی ہے ،فلم 15ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’’ سمرن ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ،ٹریلر میں کنگنا ہمیشہ کی طر ح اس فلم میں بھی ’’مست مولا ‘‘ اور آزاد خیال لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہے ،جبکہ سمرن کا فلم کے ٹریلر میں کہنا ہے کہ ’’اسے جوئے اور چوری کی لت ہے جبکہ لڑکے ’’پٹانا‘‘ تو ایک فن ہے ‘‘ فلم کے اس ایک ڈائیلاگ سے ہی کنگنا کی نئی فلم میں اس کے کردار کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ،ویسے بھی بھارت کی اس لاابالی ادارہ کی فلمیں خواتین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ہی مبنی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ’’سمرن ‘‘ کو معروف ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا اور یہ فلم اگلے مہینے کی 15تاریخ کو سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔دوسری طرف کنگنا رناوت کی جھانسی کی رانی پر بننے والی فلم ’’رانی لکشمی بائی‘‘ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی نمائش کی ابھی تاریخ سامنے نہیں آئی۔۔
وقت اشاعت : 08/08/2017 - 21:11:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :