فلم اور گانوں میں میرے لئے خواتین کا پہلو زیادہ اہم ہوتا ہے‘ زیب بنگش

جمعہ 11 اگست 2017 18:28

فلم اور گانوں میں میرے لئے خواتین کا پہلو زیادہ اہم ہوتا ہے‘ زیب بنگش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) معروف سنگر اور خواتین کے حقوق کا پرچار کرنے والی سنگر زیب بنگش نے کہا ہے کہ فلم اور ویڈیو گانوں میں میرے لئے خواتین کا پہلو زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم لپ سٹک انڈر برقعہ میں میرے لئے خواتین کا پہلو اہم ہے انہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں اس لئے حصہ لیا کیونکہ مین ا س پر یقین رکھتی ہوں اور اس پر کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ رابطہ میں رہی۔

(جاری ہے)

میں نے ایک تازہ اور تصدیق شدہ نقطہ نظر دیکھا اور وہ سیاست کا ہے اور یہ متن ہمارے آرٹ میں موجود ہے جب میں کسی کے آرٹ کو دکھتی ہوں تو یہ دیکھتی ہوں کہ ان کا آرٹ کیسے رابطہ اور مواصلات کا کام دیتا ہے انہوں نے خواتین اور اپنے بارے میں بتایا کہ میں قدرے باغی واقع ہوئی ہوں اور میں نے اس چیز کیلئے جھکنے سے انکار کیا کہ کیسے انڈسٹری مجھے عورت کو پیش کرنے کا کہتی ہے میں نے بالی وڈ میں پیار کرنے والے لوگ دیکھے ہیں اور بڑی مدد کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 18:28:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :