ہمارا پیغام محبت ،امن ہے‘ماڈل اداکارہ ثناء خان جشن آزادی منانے میں سر گرم

ہفتہ 12 اگست 2017 13:07

ہمارا پیغام محبت ،امن ہے‘ماڈل اداکارہ ثناء  خان جشن آزادی منانے میں سر گرم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2017ء)ماڈل اداکارہ ثناء خان جشن آزادی منانے میں سرگرم 70ویں یوم آزادی منانے کی بھر پور تیاریوں میں مصروف۔

(جاری ہے)

ثنا ء خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دل پاکستان ہماری جان ہے اور ہمارا پیغام محبت،امن اور شانتی ہے ،ثنا ء خان نے مزید کہا کہ 14اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار ملک کا سورج طلوع ہوا تھا جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے پاکستانی ہونے کے ناطے یہ دن ہماری زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار با خوبی اداد کرنا چاہئے۔

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 13:07:38

Rlated Stars :