بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جوہنی لیور 60برس کے ہوگئے

پیر 14 اگست 2017 14:29

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جوہنی لیور 60برس کے ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار جوہن پراکاسا رائو جانومالا جو کہ جوہنی لیور کے نام سے مشہور ہیں 60برس کے ہوگئے ۔ جوہنی لیور نے اپنے جنم دن پر بالی ووڈ کے مشہور ادکاروں کو مدعو کیا ۔ اس موقع پر نہایت پرتکلف تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جوہنی لیور نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ میں ہمیشہ اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسرت بکھیرتا رہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ لوگ میرا نام سنتے ہی مسکرا پڑتے ہیں ۔واضح رہے جوہنی لیور 14 اگست 1957 کو بھارت کے شہر پرکازم میں پیدا ہوئے ۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:29:20

Rlated Stars :