جولیا رابرٹس نئی فلم ’’ونڈر‘‘ میں ماں کا کردار ادا کریں گی

پیر 14 اگست 2017 14:38

جولیا رابرٹس نئی فلم  ’’ونڈر‘‘ میں ماں کا کردار ادا کریں گی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نئی فلم ’’ونڈر‘‘ میں ماں کا کردار اداس کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ کی معروف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس کی فلم ’’ ونڈر‘‘ میں ایسے بچے کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا چہرہ پیدائشی طور پر دوسروں سے مختلف ہے۔ فلم کی کہانی آر جے پلیسیو کے 2012ء کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے ۔ فلم کی ہدایات ڈین کلارک اور سٹیفن چوبسکے نے دی ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جولیا رابرٹس کے ساتھ اوون ولسن اورجیکب ٹریمبلی شامل ہیں۔ فلم 17 نومبر کو نمائش کے لئے دنیا بھر کے سینمائوں میں پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/08/2017 - 14:38:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :