اداکارہ منیشا کوئرالہ اور سیف علی خان 47برس کے ہوگئے
منیشا کوئرالہ نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں 70 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے
جمعرات 17 اگست 2017 11:50
(جاری ہے)
حال ہی میں منیشا فلم ڈیئر مایا میں نظر آئی ہیں ۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سیف علی خان بھی سینتالیس برس کے ہو گئے ہیں اور آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں ۔ وہ دو فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں جبکہ دو ہزار دس میں بھارتی سرکار نے انہیں عوامی اعزاز پدم شری سے نوازا ۔اداکار سیف علی خان ریاست پٹودی کے نواب اور بھارتی کرکٹر نواب منصور علی خان اور بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں ۔ سیف نے اداکاری کا آغاز 1992ء میں کیا ، ان کو پہلی کامیابی 1994ء میں فلم میں کھلاڑی تو اناڑی اور یہ دل لگی سے حاصل ہوئی ۔ دو ہزار ایک کی فلم دل چاہتا ہے نے ان کی زندگی بدل دی ، انہیں دو ہزار تین میں فلم کل ہو نا ہو کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار اور 2004 میں فلم ہم تم کے لیے فلم فیئر برائے بہترین اداکار سے نوازا گیا ۔ سلام نمستے ، ریس ، پرینیتا ، اومکارا ، لو آج کل ، ان کی کامیاب فلموں میں شامل ہیں ۔ 2012ء میں انہوں نے مقبول اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کر لی ۔Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Ashley Benson
Attaullah Khan Niazi Esakhelvi
Michelle Borth
Josh Trank
Jennifer Lopez
Maria Bello
Rami Malek
nadra chaudhry
Lydia Hearst
Sami Shah
Yasir Hussain
Noor Bukhari
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف