حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 20:37

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔ حمیرا ارشد نے شوہر احمد بٹ سے خلع لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے کہا تھا کہ وہ اگر گھر ان کے نام کر دیں تو پھر بیٹے کی ملکیت گلوکارہ کے پاس آجائے گی۔ تاہم گھر شوہر کے نام کرنے کے باوجود انہیں بیٹا تحویل میں نہیں دیا گیا۔ وہ اس تمام جھگڑے سے تنگ آ چکی ہیں اسی لیے اب انہوں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/08/2017 - 20:37:48

Rlated Stars :