عیدالالضحیٰ پرپشتو فلم’’جرم وسزا‘‘ریلیز ہوگی

ہفتہ 19 اگست 2017 13:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء)عیدالالضحیٰ پر صابرینہ سینما پشاور میں پشتو فلم’’جرم وسزا‘‘ریلیز ہوگی۔فلم کی شوٹنگ ناران میں تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے مصنف سلیم مراد جبکہ ہیرو اور ہدایتکار اربازخان ہیں۔فلم کے کوریو گرافر نگاہ حسین جبکہ ہیروئنوں میں آفرین پری اور دعا قریشی شامل ہیں۔ارباز خاں کا کہنا ہے کہ پشتو فلم ’’جرم وسزا‘‘دیکھنے والوں کو پسند آئے گی۔

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 13:26:22