کیٹ ہڈسن نے الیکس کو چھوڑ دیا

منگل 5 جنوری 2010 20:47

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔05جنوری۔ 2010ء) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ہڈسن نے الیکس روڈریگز کو چھوڑ دیا کیونکہ اس کے خیال میں الیکس ابھی تک اپنے دل سے میڈونا کا خیال نہیں نکال سکا تھا۔ کیٹ ہڈسن نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مریے اور رورڈی گوٹز کے درمیان علیحدگی کی بنیادی وجہ میڈونا ہے مجھے ایسا محسوس ہوا ہے کہ گوٹز کے دل میں ابھی بھی میڈونا کیلئے جگہ ہے وہ ابھی بھی میڈونا سے بہت پیار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں میں علیحدگی سال 2009ء کے دسمبر میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی جہاں میڈوانا بھی موجود تھی اور وہاں کیٹ کے مقابلے میں گوٹز کی توجہ کا مرکز میڈونا بنی ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق میڈونا کی گے رچی کے ساتھ شادی سے پہلے الیکس کی میڈونا کے ساتھ دوستی بھی رہی۔ کیٹ نے الیکس کو میڈونا سے ملاقات اور فون پر رابطہ رکھنے سے منع کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ اگر اس نے میڈونا سے رابطہ رکھا تو وہ اس سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلیں گی اور کیٹ ہڈسن نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ اگر میڈونا اور گرٹز ایک دوسرے کو چاہتے ہیں تو میں کبھی بھی ان دونوں کے درمیان نہیں آؤں گی۔
وقت اشاعت : 05/01/2010 - 20:47:39

Rlated Stars :