معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین امسال فریضہ حج ادا کریں گی

ہفتہ 26 اگست 2017 13:15

معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین امسال فریضہ حج ادا کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اگست2017ء) معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین امسال فریضہ حج ادا کریں گی‘نادیہ حسین گزشتہ روز اپنے شوہرعاطف اور ساس کے ہمراہ روانہ ہوگئیں۔ روانگی سے قبل ان کا کہنا تھا اللہ پاک کا کرم ہے کہ یہ سعادت مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

نادیہ حسین نے کہا کہ طویل مدت سے ان کی خواہش تھی کہ وہ بیت اللہ شریف اور روضہ رسول کی زیارت کریں اور اپنے پیارے وطن کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر مسلمان کو حج کی سعادت حاصل ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ کے گھر میں حاضری ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے

وقت اشاعت : 26/08/2017 - 13:15:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :