ْ’’ شور شرابا ‘‘ اور ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہونیوالے فلموں کی دوڑ سے باہر

منگل 29 اگست 2017 13:25

ْ’’ شور شرابا ‘‘ اور ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہونیوالے فلموں کی دوڑ سے باہر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2017ء) سہیل خان پروڈکشن کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ اور ہدایتکار سنگیتا کی فلم ’’ تم ہی تو ہو ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز ہونیوالے فلموں کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ان دونوں فلموں کو ریلیز کرنے کے حوالے سے متعدد بار تاریخوں کا اعلان کیا گیا مگر بعض وجوہات کی بناء پر ان کو ریلیز نہیں کیا جا سکا اور اب دونوں فلموں کی ریلیز عید الاضحی پر متوقع تھی مگر دوسری بڑی فلموں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان فلموں کو عید پر ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اب یہ فلمیں محرم الحرام کے بعد ریلیز ہوں گی ۔

وقت اشاعت : 29/08/2017 - 13:25:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :