’’ میں پنجاب نہیں جائونگی ‘‘ اور ’’ نامعلوم افراد 2 ‘‘کی نمائش عیدالاضحی پر ہو گی

منگل 29 اگست 2017 14:04

’’ میں پنجاب نہیں جائونگی ‘‘ اور ’’ نامعلوم افراد 2 ‘‘کی نمائش عیدالاضحی پر ہو گی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) عیدالاضحی پر دو نئی پاکستانی فلموں ’’ میں پنجاب نہیں جائونگی ‘‘ اور ’’ نامعلوم افراد 2 ‘‘کی نمائش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایورنیو اسٹوڈیو میں موجود ہدایت کار الطاف حسین ،ْ اقبال کشمیری ،ْ دائود بٹ اور دیگر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی خالصتاً ہم مسلمانوں کا تہوار ہے ،ْ ہماری دو نئی پاکستانی میگا فلمیں ،ْ ’’ میں پنجاب نہیں جائونگی ‘‘ اور ’’ نامعلوم افراد 2 ‘‘ کی نمائش عید پر ہو رہی ہے۔

دونوں فلموں کی اشتہاری مہم بھی زور وشور سے جاری ہے۔انکا کہنا ہے کہ عید پراگر بھارتی فلموں کی نمائش ہو گی تو دو پاکستانی فلموں کا بزنس متاثر ہوگا۔لہذا ہماری درخواست ہے کہ عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش نہ کی جائے تاکہ ہماری فلم انڈسٹری کی بحالی میں مدد مل سکے۔
وقت اشاعت : 29/08/2017 - 14:04:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :