امیتابھ بچن کی اہلیہ اور اداکارہ جیا بچن ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئیں

تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداحوں کو کھری کھری سنادیں

بدھ 30 اگست 2017 11:32

امیتابھ بچن کی اہلیہ اور اداکارہ جیا بچن ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اور اداکارہ جیا بچن ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئیں اور تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔جیابچن میڈیا کے نمائندوں اور مداحوں کو ڈانٹنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور متعدد بار ان کے حوالے سے ایسی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں ،ْ ایسا ہی ایک تازہ واقعہ ممبئی میں اس وقت پیش آیا جب جیا بچن اپنے مذہبی تہوار کی مناسبت سے مقامی مندر گئیں۔

(جاری ہے)

مندر میں جیا بچن کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی جن میں سے کئی افراد نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی بھی کوشش کی۔جیا بچن مداحوں سے بچنے کی کوشش کرتی رہیں اور بالآخر انہوں نے ایک نوجوان کو ڈانٹ ہی دیا جو ان کے ساتھ سیلفی لینے کا خواہش مند تھا۔ جیا بچن نے اس نوجوان کو سخت لہجے میں کہا کہ ’’ایسا مت کرو اسٹوپڈ‘‘۔ جیا بچن نے نہ صرف نوجوان کو ڈانٹا بلکہ اسے غصے سے گھورنے کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جیا بچن اپنی تصویر اتارنے پر مداحوں کی کلاس لے چکی ہیں، ایک بار جب وہ اپنی بہو ایشوریا رائے بچن کے ساتھ تھیں تو کسی فوٹو گرافر نے ایشوریا کو آواز لگائی تھی جس پر جیا بچن اپنے آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔
وقت اشاعت : 30/08/2017 - 11:32:04

Rlated Stars :