سنجے کپور بہت جلد چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے

ہفتہ 9 ستمبر 2017 13:04

سنجے کپور بہت جلد چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) اداکار سنجے کپور بہت جلد چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔بھارتی ذرائع کے مطابق سنجے کپور نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر نئے انداز میں ایک تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

سنجے کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بھارتی ٹی وی اسکرین پر ایک ڈرامہ کرنے جارہے ہیں جس کا نام ' عشق گناہ' ہو گا۔ اس سے قبل بھی وہ ایک ٹی وی پروگرام کرچکے ہیں۔2003 میں سنجے نے دی مریکلز آف ڈیسٹینی' نامی ٹی وی پروگرام میں کام کیاتھا۔بالی وڈ اداکار سنجے کپور آخری بار2013ء میں عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کے ساتھ فلم شاندار' میں دکھائی دیئے تھے۔

وقت اشاعت : 09/09/2017 - 13:04:39

Rlated Stars :